وادی میں ریل خدمات معطل

 
سرینگر// وادی میں جاری برف باری کی وجہ سے آج وادی بھر میں ٹرین سروسز معطل رہیں گی۔
 
ریلوے حکام نے آج صبح کہا کہ وادی کے مختلف علاقے میں بھاری برف باری کی وجہ سے آج ریل خدمات معطل رہیں گی۔ 
 
اُنہوں نے کہا کہ خراب موسم اور دھند کی وجہ سے خدمات معطل کی گئی ہیں۔
 
موسم میں بہتری کے فوراً بعد خدمات کو بحال کر دیا جائے گا۔