مشتاق الحسن+محمدتسکین
سرینگر+ٹنگمرگ+بانہال//بدھ کی کھلتی دھوپ اورجمعرات کوکبھی دھوپ کبھی چھائوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے کہاکہ اگلے10دنوں کے دوران کبھی کبھی اورکہیں کہیں بونداباندی اورہلکی بارشیں ہونے کاامکان ہے ۔اس دوران جمعرات کی صبح اچھی دھوپ نکلنے کے بعدسہ پہر اچانک پوری وادی میں آسمان پربادل چھاگئے اورسری نگرسمیت وادی کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں ،کہیں بونداباندی ہوئی توکہیں گرج چمک کیساتھ تیزبارشیں بھی ہوئیں۔اس دوران گلمرگ سمیت شمالی کشمیر میں کچھ ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ۔سب ڈویژن گلمرگ کے کرشہامہ کنزرمیں جمعرات سہ پہر کوآسمانی بجلی گرنے سے سرسبزدرخت راکھ ہوگیا جبکہ گلمرگ اورباباریشی ٹنگمرگ میں شدیدژالہ باری سے میوہ باغات کونقصان پہنچاہے۔معلوم ہوا ہے جمعرات کوسیاحتی مقام گلمرگ اورٹنگمرگ میں زورداربارشوں کیساتھ قہرانگیزژالہ باری ہوئی ۔گلمرگ کا گالف کورس ژالہ باری سے بھرگیا۔ادھرٹنگمرگ اورباباریشی میں ژالہ باری سے میوہ باغات اورسبزیوں کی کیاریوں کونقصان پہنچا۔درجہ حرارت میں اچانک کمی کی وجہ سے افروٹ اورکونگہ ڈوری میں ہلکی برفباری ہوئی۔ادھرکرشہامہ کنزر میں بادل ٹکرانے سے خوفناک آوازیں پیداہوئی اورآسمانی بجلی گرنے سے سرسبزدرخت آگ نمودار ہونے سے راکھ ہوگیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی،تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سری نگر میںبدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جوکہ موسم گرما کے دارالحکومت میں سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2.9ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔قاضی گنڈ میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جومعمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات نے مزیدکہاکہ پہلگام میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ معمول سے 2.0ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ادھر شمالی کشمیرمیں واقع مشہورسیاحتی مقام گلمرگ میںبدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ رواں سیزن میں معمول کی بات ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں درجہ حرارت معمول سے3.8ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ معمول سے1.8ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہاکہ 29اور30اپریل کو ہلکی بارش/گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اگلے ایک ہفتے کیلئے کسی اہم موسم کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔دریں اثناء دوران جمعرات کی صبح اچھی دھوپ نکلنے کے بعدبعددوپہر اچانک پوری وادی میں آسمان پربادل چھاگئے،اورسہ پہرکے بعدسری نگرسمیت وادی کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں ،کہیں بونداباندی ہوئی توکہیں گرج چمک کیساتھ تیزبارشیں بھی ہوئیں۔ادھرتازہ بارشوں کے بعد سب ڈویژن بانہال کے علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع واقع ہوئی ہے ۔جمعرات کی شام سے قریب ایک گھنٹہ پہلے چھ بجے سے شروع ہوئی ہلکی بارشوں اور بجلی کے کڑکنے کا سلسلہ شام تک جاری تھا۔ ان ہلکی بارشوں کی وجہ سے اگرچہ زمینداروں ، فصلوں اور پھلوں کیلئے کو کسی خاص فائدے کی کوئی بات امید نہیں ہے تاہم بارشوں کی وجہ سے ضلع رام بن کے لوگوں کو پچھلے کئی روز سے وقفے وقفے سے جھلسا دینے والی گرمی سے کسی حد تک راحت ملی ۔ (مشمولات جے کے این ایس)