سرینگر//وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بدھ کی اعلیٰ الصبح ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 3.2ریکارڈ کی گئی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق بدھ کی صبح 5 بجکر 43 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 16 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز جنوبی کشمیر میں ترال سے پہلگام تک کا علاقہ بتایا جا رہا ہے۔