وادی میںصرف 5اور جموں میں20کرونا معاملات

سرینگر / / عالمی وباء کے 23ماہ میں پہلی مرتبہ وادی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 10سے کم ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 34 ہزار 520ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3مسافروں سمیت  25افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 20جموں جبکہ 5کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سے قبل 4اپریل 2020جموں و کشمیر میں 9افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ53ہزار 270ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد  4749بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے 14اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ دیگر 6اضلاع میں 25افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی جن میں جموں صوبے میں 20جبکہ 5کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے بڈگام، پلوامہ، کپوارہ، بانڈی پورہ، گاندربل ،کولگام ، شوپیان اور اننت ناگ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 5افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی جن میں سرینگر میں 3جبکہ بارہمولہ میں 2افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثریہن کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 168ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل 13روز بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، راجوری، کٹھوعہ، سانبہ، پونچھ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 20افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 20افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 17افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 20افراد میں ضلع جموں میں 12، ڈوڈہ میں 3، کشتواڑ میں 2 اور رام بن میں 3افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں 1لاکھ  66ہزار 2ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2326بنی ہوئی ہے۔