وادی بھر میں ہلکی برفباری، درجہ حرارت میں اضافہ درج

سرینگر//محکمہ موسمیات نے بدھ کو بتایا کہ وادی کے بیشتر علاقوں میں تازہ مگر ہلکی برفباری کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ درج ہوا ہے۔
محکمہ کے مطابق سرینگر میں گذشتہ رات کاکم سے کم درجہ حرارت 0.7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔یہ پہلا موقع تھا جب سرینگر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا۔
وادی بھر میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے جس سے عام لوگوں نے بہت حد تک راحت کی سانس لی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال وادی میںسردیوں کا گذشتہ تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں آبی ذخائر اور بیشتر نل کم و بیش ایک ہفتے تک منجمد رہے۔اکثر گھروں کے اندر پانی کی ٹینکیاں ابھی تک منجمد ہیں تاہم اطلاعات کے مطابق پانی کے نلوں میں سپلائی بحال ہوگئی ہے۔