وادی اور جموں کا درجہ حرارت

 سرینگر //پچھلے کچھ روز سے سرینگر کے درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8ڈگری جبکہ جموں میں 45ڈگری سے زیادہ درج کیا گیا تھا تاہم اب گذشتہ تین روز سے  ہلکی بارشیںہونے کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ آگئی ہے۔ بدھ کو سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 26.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں 25.7،پہلگام میں 20.4 ، کپوارہ میں 26.5 ، کوکرناگ میں 24.0 ، گلمرگ میں 15.2 ، بڈگام میں 25.0 اور کپوارہ میں 25.5ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر جموں میں بھی لوگوں نے جھلسا دینے والی گرمی سے معمولی راحت نصیب ہوئی ہے ۔جموں میں بدھ کو درجہ حرارت 32.0 ڈگری ، بٹوٹ میں 24.7ڈگری ، بانہال میں 25.4ڈگری اور بھدرواہ میں 24.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی وادی کے اننت ناگ ، کولگام ، قاضی گنڈ ، شوپیاں ، پہلگام اور وسطع کشمیر کے کچھ ایک علاقوں چند منٹوں کیلئے ہلکی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔