وادی ،خطہ پیرپنچال وچناب اورجموں برف وباراں کاتازہ سلسلہ شروع اگلے 36گھنٹوں کے دوران بے ترتیب موسمی صورتحال متوقع:سونم لوٹس

اشفاق سعید

سرینگر//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق منگل کوبعددوپہر وادی کے اطراف واکناف میں مطلع ابرآلودہونے کے بیچ بادلوںکابرسنا شروع ہوگیا۔ سرینگر،وسطی کشمیر اورشمالی کشمیرمیں ہلکی بارشوں اورجنوبی کشمیر میں ہلکی برف باری کاتازہ سلسلہ شروع ہوگیا،اورساتھ ہی پیرپنچال اور چناب میں بھی ہلکی بارشیں ہوئیں۔ڈائریکٹر موسمیات سونم لوٹس نے اگلے36گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال ابتررہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 24جنوری کی رات سے25جنوری کی شام تک خطہ پیرپنچال کے آرپار بشمول جموں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں ہونے کاامکان ہے ۔ منگل کودوپہر کے وقت موسم نے کروٹ بدلی اور جموں وکشمیر کے بیشترعلاقوںمیں برف وباراںکاتازہ سلسلہ شروع ہوگیا۔سری نگر سمیت وسطی اور شمالی کشمیرمیں ہلکی بارشوںکاسلسلہ شروع ہوگیا،تاہم جنوبی کشمیر کے بیشترعلاقوںمیں بعددوپہر ہلکی سے درمیانی برف باری شروع ہوگئی ۔  وسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ ،زوجیلا ،بالتل ،گگن گیر، کلن اور گنڈ میں بعد دوپہر سے برفباری کا آغاز ہوا ۔

 

اس دوران ہنگ کے مقام پر برفانی تودہ گرآیا، جس کے بعد سونہ مرگ کی سیرو تفریح پر آنے والے سیاحوں کو ہنگ سے واپس گگن گیر کی طرف روانہ کیا گیا ۔ منگل کی دوپہر بعد سے بانہال علاقے میں برفباری شروع ہوئی۔سونم لوٹس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ جنوبی کشمیر ،خطہ پیرپنچال،ڈوڈہ ،کشتواڑ ،راجوری ،پونچھ اور جموںمیں اگلے36گھنٹوںکے دوران ہلکی سے درمیانی برف باری اور بارش(جموں)ہونے کاامکان ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ 24جنوری کی رات سے25جنوری کی شام تک کہیں درمیانی لیکن کہیں کہیں بھاری برف باری ہونے کے60سے70فیصد امکانات ہیں ۔سونم لوٹس نے کہاکہ26جنوری کوبھی موسم عمومی طور پر ابرآلودرہے گا ،اوراس دوران الگ تھلگ مقامات پر ہلکی برف باری اوربارش ہونے کا70فیصدتک امکان ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکزکی جانب سے ایک تازہ موسمیاتی ایڈوائزری جاری کی گئی ،جس میں کہاگیاکہ جموں وکشمیرمیں اسوقت کہیں کہیں وقفے وقفے سے بارش اورہلکی برف باری ہورہی ہے ۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیاکہ(منگل) رات اور(بدھ) کی شام کے بعد اہم سرگرمی کے ساتھ دن گزرنے کے ساتھ بارش اوربرفباری میں شدت آنے کا بہت امکان ہے۔انہوںنے کہاکہ میدانی ونچلے علاقوںمیں درمیانی اور اونچے علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیاکہ برف وباراںکے تازہ مرحلے کی وجہ سے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر نقل وحمل میں سطحی اثر پڑسکتاہے۔دریں اثناء پیر اور منگل کی درمیانی رات سری نگراور قاضی گنڈ کے بغیر کشمیر وادی کے باقی کوبھی علاقوںمیں شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ پیر اور منگل کی درمیانی رات سری نگر میںرجہ حرارت منفی2.3 ، قاضی گنڈ میں منفی0.6  ، پہلگام میں منفی8.8  منفی 2.7، گلمرگ میں منفی9.6 اور کپواڑہ  میں پارہ منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔