واجب الادا تنخواہیں واگذاری کے مطالبہ کولے کراحتجاجی مظاہرہ

 جموں // آل جے اینڈکے پی ایچ ای ،آئی ٹی آئی ٹرینڈ اینڈسی پی ورکرس ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے 72گھنٹوںکی کام چھوڑکااعلان کیا۔ احتجاجی مظاہرین کے مطابق آل جے اینڈکے پی ایچ ای آئی ٹی آئی ٹرینڈاینڈسی پی ورکرس ایسوسی ایشن کاایک اجلا س منعقدہوئی جس کی صدارت محکمہ کے ایس ای ،نے کی تھی اوردیگرسینئرآفیسران بھی میٹنگ میں موجودتھے۔ آفیسران نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ایچ ای، آئی ٹی آئی ٹرینڈ،اورسی پی ورکروں کے مسائل کاجلدازالہ کیاجائے گا اورساتھ میں کہاتھاکہ ڈیلی ویجروں کوجلد ہی ریوائزڈشدہ تنخواہیں ملیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایس آراو 520 کی عمل آوری میں بھی حکومت تاخیرکررہی ہے۔اس دوران اس دوران مظاہرین نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین اپنے فرائض کو انجام دینے کیلئے ہمیشہ تندہی سے کام کرتے ہیںتو وہیں گزشتہ کافی عرصے سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو نے کے سبب ملازمین فاقہ کشی کے شکارہیںمگر حکمرانوں کے پاس ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے اور ہر بار کی طرح یقین دہانی کر کے حکومت ملازمین کے ساتھ کیے وعدے بھول جاتی ہے اور محکمہ پی ایچ ای کے ڈیلی ویجر ملازمین کواحتجاج کاراستہ اختیارکرناپڑرہاہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت انکے مطالبات کو جلد پورا نہیں کر تی تواس کام چھوڑہڑتال کو72 گھنٹوں کے بعدمزیدبھی بڑھاسکتے ہیں۔