واجب الاداتنخواہوں کی عدم ادائیگی کامطالبہ

جموں//پاورڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عارضی ملازمین نے 8 اکتوبرسے 72 گھنٹے کی کال پرجانے کااعلان کردیاہے۔ ان عارضی ملازمین نے متعلقہ حکام پرانہیں واجب الاداتنخواہیں واگذارنہ کرنے کاالزام لگایاہے۔یہاں منعقدہ  ایک پریس کانفرنس کے دوران نیڈبیسڈورکرس یونین پی ڈی کے صدراکھل شرمانے کہاکہ  وہ 8 اکتوبرسے اپنی واجب الاداتنخواہوں کی ادائیگی کیلئے چیف انجینئروں کے دفتروں کے باہردھرنے پربیٹھنے کافیصلہ لیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے جدوجہدکریں گے۔اکھل شرمانے کہاکہ ہم نے چیف انجینئرسے ملاقات کی اورانہیں میمورنڈم پیش کیاہے اورانتباہ دیاہے کہ اگرہماری مانگیں پوری نہ ہوئیںتو ہم غیرمعینہ مدت کی ہڑتال پرچلے جائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ کشمیرصوبہ کے نیڈبیسڈ ورکروں کوہرمہینے تنخواہ دی جاتی ہے لیکن جموں کے 3405 نیڈبیسڈ ورکروں کے ساتھ ایسانہیں کیاجاتاہے جوکہ ناانصافی ہے۔