وائٹ نائٹ کارپس نے وجے دوس منایا

 جموں//بھارتیہ فوج کی الیٹ وائٹ نائٹ کارپس نے اپناوجے دیوس منایا۔ یہ دن سال 1971کی جنگ میں پاکستان کوشکست دینے کی تاریخی جیت کے طورپرمنایاجاتاہے ۔جنرل آفیسرکمانڈنگ وائٹ نائٹس کارپس لیفٹیننٹ جنرل سرن جیت سنگھ نے اس موقعہ پرآشا ورمد شوریہ ستھل وارمیموریل پرپھولوں کے ہارڈالے۔ ڈیفنس کے ایک ترجمان کے مطابق وائٹ نائٹ کارپس کے آفیسروں اورجوانوں نے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا ۔16دسمبر 1971 کوقریباً 93ہزار پاکستانی فوج کے جوانو ں اورافسروں نے بھارتیہ فوج کے سامنے اپنے ہتھیارڈال دیئے تھے۔لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے کہاکہ دیش کوجب بھی کسی بحران کاسامناکرناپڑا توبھارتیہ افواج نے جوانمردی کامظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کیلئے تن من کی بازی لگادی مگردیش کی ایکتاواکھنڈتا کوآنچ نہ آنے دی۔