وائس چیئرمین کے وی آئی بی اور وتستاہسپتال کے وفدکی گورنرسے ملاقات

جموں //وتستا ہسپتال میڈیکل مشن چیئرٹیبل ٹرسٹ کا ایک وفد چیئرمین پنڈت گوتم کول کی سربراہ میں آج راج بھون جموں میں گورنر این این ووہر اسے ملاقی ہوا ۔وفد نے گورنر کو ٹرسٹ کی طرف سے پچھلے 14برسوں کے دوران مٹھی میں دستیاب رکھی جارہی طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ان سے مالی اور دیگر طرح کی مدد طلب کی تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات دستیاب رکھی جاسکیں۔ گورنر نے وفد کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیںجموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے نائب چیئرمین منصور حسین سہر وردی نے آج راج بھون میں گورنر این این ووہر انے کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے گورنر کو کے وی آئی بی کی طرف سے کھادی اور دیہی علاقوں کی دیگر صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے چلائے جارہے مختلف پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوںنے گورنر کو کے وی آئی بی کے تربیتی مراکز کے بارے میں بھی آگاہ کیا ا ور کہا کہ یہ مراکز دیہی علاقے کے لوگوں کو ہنر وں سے روشناس کرانے کے علاوہ مختلف امور میں مدد فراہم کرتا ہے۔گورنر نے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس جانب راغب کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا تاکہ دیہی علاقوں کی مجموعی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔