وائس چانسلر کی صدارت میں کالج پرنسپلوں کی میٹنگ

 سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبال اندرابی کی صدارت میں کل کالج پرنسپلوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف تعلیمی اور امتحانات سے متعلق مسائل پر غور و خوض کیا گیا ۔میٹنگ میں تعلیمی اور امتحانی شیڈول پر غور و خوض کرنے کے علاوہ پانچویں اور چھٹے سمسٹر کے امتحانات کے حوالے سے پر نٹ میڈیا میں طلباء کی طرف سے کی گئی اپیل پر بحث ہوئی۔اس موقعہ پر کالج پرنسپلوں نے متفقہ طور پراس بات پر اتفاق کیا کہ طلباء کے تعلیم کے تئیں بڑی دلچسپیوں کے پیش نظر ان کے اپیلوں پر غور کیا جاسکتا ہے۔اس موقعہ پرفیصلہ ہوا کہ امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے یہ معاملہ فوری طور پر اعلیٰ تعلیم کے محکمہ کے ساتھ اٹھایا جائے ۔اس موقعہ پر یہ بھی بتایا گیا کہ طلباء اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کریں اور امتحان منعقد کرنے کے حوالے سے لئے جانے والے حتمی فیصلہ کی انہیں اطلاع دی جائے گی ۔میٹنگ میں کشمیر یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہاں اور دیگر آفیسر بھی موجود تھے۔