وائس چانسلر کاکشمیریونیورسٹی نارتھ کیمپس کا دورہ

سرینگر // کشمیر یونیوسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبال اندربی نے بدھ کو دلنہ بارہمولہ میں قائم کو شمالی کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں تدریسی عملے اور طلبہ سے بات چیت کی ۔ ایک روزہ دورے کے دوران وائس چانسلر نے یونیوسٹی کے زیر تعمیر پروجیکٹوں کا جائزہ لیا اور طلبہ اور تدریسی عملے سے ضروریات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ طلبہ کیلئے بنائے جانے والے ہوسٹل کا سارا کام دسمبر مہینے کے آخرتک ختم ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شمالی کیمپس کو بطور مخصوص کیمپس دیکھنا چاہتے ہیں جہاں نوجوانوں کو ہنر والے کورسز سیکھائے جائیں۔ اس موقعے پر انکے ساتھ جسٹرار پروفیسر خورشید احمد بٹ، ایگزیکیٹو انجینئر مفتی برہان شاہ، جوئنٹ رجسٹرار ڈاکٹر تنویر احمد شاہ اور وائس چانسلر کے پی آر او فہیم اسلم بھی تھے۔ وائس چانسلر نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور طلبہ اور تدریسی عملے سے انکی ضرورت اور بنیادی ڈھانچے اور دیگر ضروریات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے میں خالی پڑی اسامیوں کو بہت جلد پورا کیا جائے گا۔ اس موقعے پر نارتھ کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ارشاد احمد وانی نے پاور پوئنٹ پرزینٹیشن کے دوران تدریسی اور بنیادی ڈھانچے میں کی گئی ترقی کے بارے میں جانکاری بھی فراہم کی۔ انہوں نے وائس چانسلر کے سامنے کئی مانگوں کو رکھا اور مزید سہولیات بہم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔