وائس چانسلر ماتا ویشنودیوی یونیورسٹی گورنر سے ملاقی

سرینگر//شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو جین نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، سے ملاقات کی۔ پروفیسر جین نے پچھلے چند ماہ کے دوران یونیورسٹی کی طرف سے درج کی گئی حصولیابیوں کے بارے میں گورنر کو بریف کیا۔گورنر نے پروفیسر جین کے ساتھ فکیلٹی پوزیشنوں پر با صلاحیت لوگوں کی تقرری یقینی بنانے کے بارے میں غور وخوض کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلاب کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔