وائس چانسلرکاجموں یونیورسٹی فیکلٹی سے تبادلہ خیال

جموں//حال ہی تقرر کئے گئے جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج کے دھر نے جموںیونیورسٹی کی فیکلٹی  سے پہلی مرتبہ تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پرانہوں نے تمام سٹیک ہولڈروں سے تعلیمی معیار  اوریونیورسٹی کا رتبہ بلند حاصل کرنے کیلئے ہرممکن تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر بولتے ہوئے رجسٹرار یونیورسٹی میناکشی کیلم نے نئے تعینات کئے گئے وائس چانسلر اور یونیورسٹی برادری کا خیرمقدم کیا اورمطلع کیاہے کہ انٹریکشن کا عین مدعا یہی ہے کہ وائس چانسلر اپنے نئے نظریہ سے یونیورسٹی کے جامع پروگراموں میںفروغ دینے کے خواہاں ہیں اوراس ضمن میں نئی حکمت عملی تصور کرنے کیلئے آگا ہ کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔ ملاقی پروگرام میں اساتذہ،ڈین‘ ڈائریکٹروں‘ ریکٹروں اورمحکمہ کے سربراہوں اورکیمپس کے علاوہ ممبران فکلٹی افسران کے علاوہ کئی تنظیموں و متعدد طلباء کے نمائندوں اورسکالروں نے شمولیت کی۔ا س موقع پر بولتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے جانکاری دیتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت ہمیں ضرورتوںکے مطابق کئی چلنجوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں کا گزشتہ کئی سالوں سے اضافہ ہوچکا ہے  لہذا ہمیں مزید رتبہ بلند تعلیم سے آراستہ کرنا مطلوب ہے جس میں ریسرچ کے علاوہ اکیڈمی شعبے کی کارکردگیوں کا مظاہرہ کرنا شامل ہے۔بعدازاں یونیورسٹی کی رجسٹرار نے تمام سٹیک ہولڈروںسے اپنے خیالات کااظہار کرنے کی اجازت دی اورموقع کو نہ گنواتے ہوئے پروفیسرکیشو شرما ڈین اکیڈمکس کے امور اور سنجیو مہاجن کنٹرولر ایگزمینشن نے خیالات کااظہارکیا اوروائس چانسلر کے خیالات کی تعریف کرتے ہوئے ان کاتشکرکااظہار کیا۔