نے حصولیابی کمیٹی تشکیل دی CDP

جموں //چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ ،مائیگرنٹ آفس ،جموں کی جانب سے یہاں جے ایم سی وارڈ نمبر 41 ،تالاب تلومیں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔اجلاس کی قیادت بے جے پی کے ریاستی سیکرٹری و جے ایم سی کونسلر سنجے بارو نے کی ۔اجلاس میں سکولوں میں مہیا کئے جارہے  مڈ ڈے میل سپلائی ،وارڈ میں صفائی و ستھرائی و دیگر مدعوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں دو مراکز کیلئے پراکیورمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی۔جس کے لئے وارڈ کونسلر سنجے کمار چیر مین اور ممبر سیکرٹری (سپر وائزر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ مائیگرنٹ )ممبراں ۔ سی ڈی پی او ، آئی سی ڈی ایس کی جانب سے استفادہ حاصل کرنے والی دو مائوں اور ایک ممبر کو بطور ممبران نامزد کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں سنجے کمار برو نے مراکز کی جانب سے معیار کو برقرار رکھنے اور کارگر اقدام کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے اچھے معیار اور مقدار پر بھی زور دیا ۔انہوں نے کہا مرکزی سرکار ان مراکز کو چلانے کیلئے مالی و تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہااس میں ملوث متعلقین سے اپنا کام اچھ طرح سے کرنے کو کہاہے۔ وارڈ کے متعدد سماجی و سیاسی کارکنوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔جے ایم سی نگران  سنجے شرما و دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔