نیہامہ کولگام میں حادثہ

خالد جاوید
کولگام// کولگام ضلع کے نیہامہ علاقے میں جمعرات کو2گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم 8 سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔ سی آر پی ایف گاڑی زیر نمبر HR55AE-2071اورایک آٹو زیر نمبرJK18C-8341 کے درمیان ٹکرہوگئی، جس کے نتیجے میں8 سی آر پی ایف اہلکار اور ایک آٹو ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت سریندر سنگھ، کے ستیہ، کے مہا، رقیب الاسلام، راجندر، سی راما کرشنا، مشرام اروند، اے رجنی کے طور پر کی گئی جب کہ شہری کی شناخت محمد اکبر کے طور پر ہوئی ۔