نیچہامہ ہندوارہ میں مسجد سے گر کر ترکھان لقمہ اجل

اشرف چراغ

ہندوارہ // ہندوارہ کے مضافاتی گائوںنیچہامہ راجواڑ میں اتوار کے روز ایک 42 سالہ ترکھان کی مسجد سے گرنے سے موت ہوگئی۔ معلوم ہوا کہ نذیر احمد خان ولد عبدالطیف خان ساکن راجپورہ راجواڑ نیچہامہ ہندوارہ میں ایک مسجد پر کام کر رہا تھا کہ وہ اونچائی سے گر گیا اور زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوںنے اسے جی ایم سی ہندواڑہ علاج کے لئے داخل کیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔جواں سال ترکھان کی لاش جب ان کے آبائی گاؤں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔