نیپال اور بھوٹان میں سیلاب سے تباہی | 17افراد ہلاک،50لاپتہ

نئی دہلی// نیپال اور بھوٹان میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 17افراد ہلاک اور 50لاپتا ہوگئے۔ نیپال میں سیلاب کے باعث گھر پانی میں بہ گئے، جب کہ 7افراد ہلاک اور 50لاپتا ہوگئے۔ دریائے ملامچی پر موجود پل تباہ ہونے کے بعد راستہ بند ہوگیا۔ دوسری جانب بھوٹان میں بھی سیلاب سے10افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہناہے کہ شہریوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے شمال مغربی علاقے میں سیلابی ریلے سے تین غیر ملکی مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق بھارت اور دو کا چین سے ہے۔