نیٹ امتحان 2024 | 24 لاکھ سے زیادہ بچوں کے کنبے پریشان: راہل

یو این آئی

نئی دہلی// کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی (نیٹ) کے امتحان میں دھاندلی کو پیپر لیک مافیا کی ساز باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں بچوں کی زندگیاں برباد کرنے والے اس مافیا نظام کو ختم کرنے کا کانگریس نے عزم کیا ہے۔ گاندھی نے اتوار کو کہا، “نریندر مودی نے ابھی حلف بھی نہیں اٹھایا ہے اور نیٹ امتحان میں دھاندلی نے 24 لاکھ سے زیادہ طلباء اور ان کے کنبوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اسی امتحانی مرکز کے 6 طلباء نے زیادہ سے زیادہ نمبر لے کر ٹاپ کیا ہے۔ کتنوں کو ایسے نمبر ملتے ہیں جو تکنیکی طور پر ممکن نہیں ہے، لیکن حکومت پیپر لیک ہونے کے امکان سے مسلسل انکار کر رہی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’کانگریس نے اس ‘پیپر لیک انڈسٹری سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط منصوبہ بنایا تھا جو ایجوکیشن مافیا اور سرکاری مشینری کی ساز باز سے چل رہی ہے۔ ہم نے اپنے منشور میں طلبہ کو قانون بناکر طلبا کو پیپر لیک سے نجات دلانے کا عزم کیا تھا۔آج میں ملک کے تمام طلباء کو یقین دلاتا ہوں کہ میں پارلیمنٹ میں آپ کی آواز بنوں گا اور آپ کے مستقبل سے جڑے مسائل کو زور سے اٹھاؤں گا۔ نوجوانوں نے انڈیا اتحاد پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اتحاد ان کی آواز کو دبنے نہیں دے گا۔