نیو پرائمری ہیلتھ سینٹر کی عمارت کا کام نامکمل | پنچائت سنگیوٹ کی عوام محکمہ تعمیرات عامہ سے نالاں

مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے بلاک بالاکوٹ کی پنچائت سنگیوٹ کے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے نیو پرائمری ہیلتھ سینٹر عمارت جسکا کام 2010-11میں شروع کیا تھااور جس کی لاگت 98لاکھ روپے تھی کا کا م لینٹر لیویل تک پہنچاکر چھوڑ دیا ہے اور اب یہ عمارت کھنڈرات نظر آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنگیوٹ پنچائت میں محکمہ صحت نے محکمہ تعمیرات عامہ سے نیو پرائمری ہیلتھ سینٹر سنگیوٹ کی عمارت کا کام شروع کروایا تھا، تاکہ دوردراز علاقہ میں بسنے والے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں لیکن بدقسمتی سے دس سال گز رچکے ہیں کہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین عمارت پر لینٹر ڈالونے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اور عمارت اب کھنڈرات نظر آرہی ہے ۔علاقہ کے سرپنچ مختیاز خان نے کہا کہ عمارت کو لیکر ہم نے ہر اعلی آفیسر سے بات کی کہ عمارت کو لینٹر ڈالا جائے لیکن متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو ٹس سے مس نہیں اور 98لاکھ روپے کی عمارت اب بغیر لینٹر کے کھنڈرات نظر آرہی ہے اور علاقہ کے لوگوں کو علاج کروانے کیلئے کئی کلومیٹر دوسرنکوٹ یا راجوری جاناپڑتاہے۔ انکا کہنا تھا کہ ریاستی گورنررانتظامیہ ایک ویجی لینس ٹیم علاقہ کے اندر بھیجے اور ٹیم علاقہ کا جائزہ لینے کے بعد ان ملازمین کے خلاف قانونی کاراوئی کرے جنہوں نے سرکار کے لاکھوں روپے ضائع کئے ہیں اور عمارت کا کام آدھے راستے میں چھوڑ دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ان ملازمین سے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے۔ انہوں نے ریاستی گورنرر سے اپیل کی کہ لوگوں کو سہولیات دینے کیلئے عمارت کو مکمل کروایا جائے اس سلسلہ میں جب بلاک میڈیکل آفیسرمینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان سے بات ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو خط لکھا کہ عمارت کو مکمل کیا جائے لیکن کئی سال گذرجانے کے بعد عمارت جو ں کی توں پڑی ہے ۔