نیویارک کے پرہجوم علاقے میں پائپ بم دھماکہ

واشنگٹن// نیویارک کے محکمہ پولیس نے کہا ہے کہ اس کے اہل کار مین ہیٹن کے علاقے میں بم دھماکے کے بعد موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ضروری کارروائی کررہے ہیں۔پولیس کی ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ مین ہیٹن کی 42 سٹریٹ اور 8 ویں ایونیو پر واقع مڈٹاو¿ن میں ہوا۔مقامی میڈیا چینل ڈبلیو اے بی سی نے پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ دھماکہ ممکنہ طور پر پائپ بم کا تھا جسے زیر زمین ایک گذرگاہ میں نصب کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ڈبلیو پی آئی ایکس ٹیلی وڑن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب وے ٹنل میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جس پر ایک اور بم رکھنے کا شبہ ہے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح یہ دھماکہ ایک بس اسٹیشن کے قریب ہوا۔خبررساں ادارے اے پی نے بتایا ہے کہ دھماکے کے مقام کے قریب سے گذرنے والی سب ویز کی آمد و رفت میں تاخیر ہو رہی ہے۔نیویارک کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔کئی مسافروں کو حفاظتی اقدام کے طور پر علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔