نیویارک میںروبوٹک کتوں کی بھرتی

نیویارک// نیویارک پولیس نے مدد کیلیے روبوٹک کتے بھرتی کئے ہیں جو بعض جگہوں کی نگرانی کریں گے۔نیویارک کے میئر ایرک ایڈمس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈجی ڈاگ جسے ’اسپاٹ‘ کا نام بھی دیا گیا ہے وہ انسانوں کی مدد کریں گے۔یہ زیرِ تعمیر بڑے مںصوبوں اور دیگر ایسیمقامات کی نگرانی کریں گے جہاں انسانوں کو کسی طرح کا خطرہ رہتا ہے۔روبوٹک کتے کو ایک منصوبے کے تحت بھرتی کیا گیا ہے۔تاہم پہلے مرحلے پر دو مشینی کتے بھرتی کئے جائیں گے جو انتہائی خطرناک صورتحال مثلاً دہشتگردی یا بم دھماکوں میں استعمال ہوگے ہیں۔ ایک روبوٹ کی قیمت 750,000 ڈالر ہے۔