نیوٹائنی ہارٹس اسکول دودرہامہ کی سالانہ کراس کنٹری

گاندربل// نیو ٹایئنی ہارٹس سکول دودرہامہ گاندربل نے دودرہامہ سے لیکر گورنمنٹ فزیکل کالج گاڑورہ تک سالانہ دوڈ کا اہتمام کیا ۔ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال نے دوڑکو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ہر جماعت کے لئے الگ الگ مرحلے کی مسافت  طلباء نے ہمت اور حوصلہ سے طے کی۔گورنمنٹ فزیکل کالج گاڑورہ میں اختتامی تقریب پر مہمان خصوصی ایس ایس پی خلیل احمد پسوال نے  طلباء سے کہا کہ انہیں جسمانی نشوونما اور اپنا ہنر دکھانے کے لئے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ آنے والے وقت میں وہ اپنا، سکول کا،والدین،ضلع اور ریاست کا نام روشن کرسکیں۔ اس موقع پر مختلف مرحلوں میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔