نیولائٹ پبلک اسکول ٹنگڈارکی کراس کنٹری دوڑمنعقد

سرینگر//سیفی میموریل نیو لائٹ پبلک سکول ٹنگڈار کی طرف سے ایک کراس کنٹری ریس کا اہتمام ڈگری کالج ٹنگڈار سے نیولائٹ سکول تک کیا گیا جس میں سکول کے 88بچوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر پہلی دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔جن بچوں کو انعامات سے نوازا گیا اُن میں شویز شفیع ، شاہد شفیع ،اور عادل امتیاز شامل ہیں جبکہ سکول کی جانب سے سنیچر کو ہی لڑکیوں کیلئے الگ سے ٹریکنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کی 107بچیوں نے شرکت کی ۔یہ ٹریکنگ جبڑی سے ڈنا بڑوان اور جبڑی گلی تک کرائی گئی ۔اس موقعہ پر سکول کے اساتذہ کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی ۔سکول انتظامیہ کے مطابق سکول مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا اہتمام کرے گا ۔