ویلنگٹن// (یو این آئی/ڑنہوا) نیوزی لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 149 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔وزارت نے کہا کہ نئے کیسز میں سے 85 کمیونٹی کیسز ہیں جبکہ بیرون ملک سے آنے والے 64 مسافر متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں 57، بے آف پلینٹی میں 16، وائیکاٹو میں سات، لیکس ریجن میں دو، ویلنگٹن میں دو اور تراناکی سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔نیوزی لینڈ کمیونٹی میں اس وقت کورونا وائرس کے ڈیلٹا فارم سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 11,142 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق آکلینڈ اور اس کے قرب و جوار علاقوں سے ہے۔ نیوزی لینڈ کے اسپتالوں میں 31 کووڈ 19 مریض داخل ہیں، جن میں سے دو مریض انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ وبائی امراض کے آغاز کے بعد سینیوزی لینڈ میں اب تک 14,298 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔وزارت نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی 92 فیصد اہل آبادی کو کورونا کی دونوں خوراکیں دی گئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اومیکرون ویرینٹ سے تحفظ کے لیے تیار ہیں اور وہ ویکسینیشن کو تیز کرنے پر زوردے رہے ہیں، اس کے ساتھ انہوں ہی نے بوسٹر ڈوز بھی اہل آبادی کو ددینے کی درخواست کی ہے۔
نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 149نئے کیسز
