’نیوانڈیا ‘ میں کوئی نہیں رہے گا ترقی سے دور : کووند

نئی دہلی// صدر رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ ترقی کی دوڑمیں پیچھے چھوٹ گئے لوگوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے موجودہ حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں اور امید ہے کہ ’نیوانڈیا‘ میں کوئی ترقی سے دور نہیں رہے گا۔ کووندنے یہاں راشٹرپتی بھون میں ایک کتاب کے اجراء کے موقع پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا "اس حکومت نے بنیاد مضبوط کرنے کے لئے کچھ پروگرام شروع کیے ہیں اور ٹھوس کوششیں کی ہیں   تاکہ غریبی کو ختم کیا جاسکے اور اب تک سہولیات اور خدمات سے محروم لاکھوں افراد کے معیار زندگی  کوبہتربنائی جاسکے۔ خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیرارون جیٹلی نے آج صدر جمہوریہ ہند  رام ناتھ کووند کو ‘نیو انڈیا: مودی حکومت کے تحت یکسر تبدیلی’ نامی کتاب کی پہلی کاپی  پیش کی۔ مسٹر  جیٹلی نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں باضابطہ طور پر اس کتاب کا اجرا کیا۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہمعصر حکمرانی نے ‘نئے ہندوستان’ کے ایک جامع نظریے کو خاکہ اور شکل دینے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ‘سب کی شمولیت’ صرف ایک نعرے سیکہیں زیادہ ہے۔ حکومت نے اس فلسفے کو اپنی پالیسی سازی کے مرکز میں رکھا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں کہ سماجی اقتصادی گروپ، برادریاں اور خطے، جو اب تک پیچھے رہ گئے تھے، بھارت کی ترقی کی داستان میں پوری طرح اصل دھارے میں شامل رہیں۔ اس حکومت نے کچھ بنیادی پروگرام شروع کیے ہیں اور غریبی کو فیصلہ کن انداز میں شکست دینے اور لاکھوں لوگوں کی زندگی کو بہتربنانے کی پْرعزم کوششیں کی ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ البتہ یہ کہنا غلط ہوگاکہ ترقی کا یہ سفر صرف حکومت نے طے کیا ہے۔ جس عزم اور استقلال سے عام شہریوں نے اس میں شرکت کی ہے، اس کو بھی تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ لوگوں نے اپنی رضاکارانہ طور پر سبسڈی اور مالی فوائد کو چھوڑا ہے، تاکہ اصل حقدار اور ضرورت مند لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور وقار کی زندگی تک رسائی حاصل کرسکیں۔یہ دیکھنا عام بات ہے کہ لوگ حیثیت میں تبدیلی کرنے کے لیے بے لوث ’شرم دان ‘کررہے ہیں۔صدر جمہوریہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ‘میکنگ آف نیو انڈیا’ نامی کتاب میں مختلف پالیسیوں اور پروگراموں کا ایک ساتھ تجزیہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، جس میں قاری کو ملک کی ترقی کے سفر کے بارے میں کثیرجہتی نظریات فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کتاب میں پیش کیے گئے پیپرس اور تجزیے ، شہریوں اور حکومت دونوں کے لیے مفید ہوں گے۔ڈاکٹر ببیک دیب رائے ، ڈاکٹر انربن گنگولی اور کشور دیسائی نے ادارت میں شائع اس کتاب میں 51 مضامین شامل ہیں، جن میں معیشت سے ڈپلومیسی اور تعلیم سے عوامی صحت تک کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔یواین آئی