نیشنل یوتھ مشن پروگرام کا منڈی میں انعقاد

منڈی//منڈی ڈاک بنگلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ضلع آفیسر تنویر احمد کی نگرانی میں نوجوانوں کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیاگیا تھا جس میں مختلف محکموں کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے حوالے سے نوجوانوں کو تفصیلی جانکاری دی گئی تاکہ نوجوانوں کو بااختیار بناکر انہیں روزگار فراہم کیا جا سکے اور سرکار کی جانب  سے چلائی جانے والی سکیموں کا نوجوان بھرپور فایدہ اٹھا سکیں ۔منتظمین نے بتایا کہ مذکورہ عمل کے ذریعہ نوجوانوں کو مختلف سکیموں کی جانب راغت کیا جاسکے گا ۔انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر کی جانب سے یوتھ میشن پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کی غرض سے یہ مہم چلائی جار رہی ہے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوان بجاے بے روزگار رہنے اور در در کی ٹھوکریں کھانے سے بچایاجاسکے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کم شرح پر بنکوں سے قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے جن پر نوجوان اپنا روزگاریونٹ قائیم کرسکتاہے۔ اس حوالے سے چیف سوشل ویلفیئرآفیسر تنویر احمد نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر کے حکم کے مطابق ضلع پونچھ کے متعدد علاقوں میں یوتھ مشن پروگرام کا اہتمام کیاگیاہے۔پروگرام میں آفیسران و ملازمین کیساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔