نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو8گھنٹوں کی مہلت

سرینگر // انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک الوک کمار نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شاہراہ مکمل طور پر قابل آمد و رفت بنانے کیلئے بدھ کی صبح تک، 8گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ صبح تک کا وقت دیا گیا ہے۔سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ منگل کی دوپہر تک قریب 4ہزار چھوٹی اور مسافر گاڑیاں، 4ہزار لوڈ کیرئیر ،اور 450اشیاء خوردونوش سے بھری گاڑیاں وادی پہنچ گئیں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ از خود منگل کو جموں سے شاہراہ کے ذریعے کشمیر پہنچے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹنل پر ابھی بھی قریب 4فٹ برف جمع ہے جبکہ ناشری چنینی ٹنل پر 4انچ برف کی پرت بچھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی شاہراہ کو بحال کیا جاتا ہے تو نئی پسیاں اور پتھر گر آتے تھے ۔الوک کمار کے مطابق منگل کو دن کے قریب 11بجے انوکھی فال علاقہ، جہاں سب سے زیادہ پسیاں گر آتی ہیں ،میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔شاہراہ پر کام کرنے والی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے 4گھنٹے کا وقت مانگا ، جس کے بعد انہیں منگل  رات کے 10بجے سے بدھ کی صبح 8بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔