پلوامہ//سی ڈی پی او پلوامہ سمیت وادی کے دیگر تین اضلاع کے سی ڈی پی اوز کو دلی میں ’نیشنل گرل چائلڈ ڈے ‘کے موقعہ پر منعقدہ تقریب پر اعزاز سے نوازا گیا۔پلوامہ ضلع کی سی ڈی پی او میمونہ پروین کو ضلع میں ’بیٹی پڑھائو،بیٹی بچائو‘ پروگرام کی عملدرآمد احسن طور کرانے کیلئے یہ اعزاز عطاکیاگیا۔ضلع پلوامہ میں متعلقہ محکمہ کے عملہ نے میمونہ پروین کو یہ اعزاز عطا کئے جانے پر خوشی کااظہار کیا اور اُنہیں مبارکباد بھی پیش کی۔