عازم جان
بانڈی پورہ// بانڈی پورہ میں پولیس نے ڈی پی ایل بانڈی پورہ میں ہماچل پردیش میں منعقدہ نیشنل کِک باکسنگ چیمپئن شپ کے شرکاء کے لیے ایک اعزازی تقریب کا اہتمام کیا۔اعزازی تقریب میں ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد، ڈی وائی ایس پی ڈار ڈی پی ایل بانڈی پورہ اور ضلع کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ایونٹ کا بنیادی مقصد ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا تاکہ ان کا حوصلہ بڑھایا جائے اور ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ چیمپئن شپ میں بانڈی پورہ ضلع سے 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے 07 نے گولڈ میڈل اور 08 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ایس ایس پی بانڈی پورہ نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی اور 15 تمغے جیتنے پر مبارکباد دی۔ ایس ایس پی نےان کی کوششوں کی تعریف کی جس سے اس ضلع کا نام روشن ہوا جس سے دوسرے کھلاڑیوں کو بھی متاثر کرنے میں مدد ملے گی جو کھیلوں میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
بعد ازاں افسران کی جانب سے کھلاڑیوں کو تعریفی نشان کے طور پر یادگاری نشانات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔