نیشنل کا نفرنس کا خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم رول :شمیمہ فردوس

جموں //نیشنل کا نفرنس خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس نے کہا ہے کہ پارٹی نے خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔انہوں نے خواتین کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ جمہوریت میں اپنا رول ادا کرئیں تاکہ ان کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر ہوسکے ۔آر ایس پورہ کے سلاہر بلاک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواتین کو باختیار بنانے کیلئے مادر مہر بان بیگم شیخ محمد عبداللہ کے رول کو کبھی بھی فرمواش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ این سی شیخ محمد عبداللہ اور مادر مہر بان کی محنت کی وجہ سے ہی اس وقت خواتین سماج میں ایک اہم جز کے طور پر شامل ہیں جبکہ اب جمہوری اداروں میں ان کی شرکت وقت کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے ۔سابقہ ممبرا سمبلی نے کہاکہ صرف نیشنل کا نفرنس ہی ریاست میں ایک بہترین حکومت بنا سکتی ہے جس میں سماج کے ہر ایک طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ طور پر کام کیا جاسکے ۔انہوں نے سماج کو تقسیم کرنے والی طاقتوں سے ہو شیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ مذہب اور فرقوں میں عوام کو تقسیم کرنے سے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔این سی لیڈر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مفاد پرست جماعتوں کے کہنے پر آپسی بھائی چارے کو خراب نہ کر ئیں ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کا نفرنس ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے بملہ لوتھڑہ نے کہاکہ سماج میں خواتین کا ایک اہم رول ہے جبکہ ان کی فلاح و بہبود کیلئے نیشنل کا نفرنس نے مثالی کام کئے ہیں ۔انہوں نے پی ڈی پی اور بھاجپا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنے مفاد کیلئے خواتین کو قدیم طرز کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ این سی کو زمینی سطح پر مضبوط بنا نے کیلئے اپنا رول ادا کیا جائے ۔اس موقعہ پر بھارتی دیو ،جوتی دیوی ،رانی دیوی اور راج کماری کے علا وہ دیگران بھی مو جو د تھے