سرنکوٹ// سرنکوٹ میں نیشنل کا نفرنس کارکنوں کے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بلاک سطحی لیڈران کیساتھ ساتھ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر مقررین نے پارٹی کو زمینی سطح پر مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے سرنکوٹ میں عوام کو درپیش مسائل کو بھی اجا گر کیا ۔مقررین نے کہاکہ کانگریس پارٹی کے کچھ سیاستدان نیشنل کا نفرنس کو کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ملک بھر میں بھاجپا نے کانگریس صفایا کر دیا ہے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی سنیئر لیڈر سید مشتاق بخاری نے کہاکہ ریاست کا امن خراب کرنے میں کانگریس نے کو ئی کسر باقی نہیں چھوری جبکہ ان بھاجپا جیسی فرقہ پرست جماعت بھی سابقہ حکومتوں کے نقش وقدم پر چل کر ریاست کا ماحول خراب کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کا ملک بھر سے صفایا ہو چکا ہے اور اب سرنکوٹ اسمبلی حلقہ سے بھی عوام کانگریس جماعت کو مسترد کر ینگے ۔انہوں نے کہاکہ اگر مرکزی حکومت نے دفعہ 370اور 35Aکو منسوخ کرنے کا کوئی بھی قدم اٹھایا تو نیشنل کا نفرنس کا ہر ایک کارکن اس کے تحفظ کیلئے سامنے آئے گا ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ریاست جموں وکشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور زمینی مسائل کو حل کر نے کیلئے پوری طرح سے کوششیں کر رہی ہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو تلقین کر تے ہوئے کہاکہ وہ ریاستی تعمیر وترقی اور امن و امان کیلئے نیشنل کانفرنس کو مزید مضبوط کریں ۔این سی لیڈر نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دنوں میں خطہ پیر پنچال میں ہوئی طوفانی بارشوں اور ژالہ بھار ی کی وجہ سے تباہ ہو ئی فصلوں کیلئے ریلیف دی جائے ۔اس موقعہ پر کانگریس اور پی ڈی پی کے درجنوں کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی ۔سید مشتاق بخاری نے کارکنوں کا پارٹی کا استقبال کر تے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی آمد سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔
نیشنل کا نفرنس کارکنوں کا سرنکوٹ میں اجلاس
