نیشنل کا نفرنس نے ریاست میں سیاسی استحکام لایا :سلاتھیہ

جموں //نیشنل کا نفرنس وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ریاست کے سیاسی میدان میں استحکام لا یا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پارٹی کے سنیئر لیڈر اور سابقہ ریاستی وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے سنیئر کانگریس لیڈر سوہان سنگھ کی پارٹی میں شمولیت کے سلسلہ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بڑی براہمناں میں منعقدہ اس پروگرام سے خطاب میں انہوں نے کانگریس لیڈر کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی زمینی سطح پر اور مضبوط ہوگی ۔سلاتھیہ نے کہاکہ پارٹی نے ریاست جموں وکشمیر میں عوامی مسائل کو حل کرنے اور تمام مسائل کا بات چیت کے ذریعہ حل نکالنے پر زور دیا ۔موصوف نے پارٹی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ زمینی سطح پر عوام کو بھاجپا کی عوام کش پالیسیوں سے واقف کرائیں ۔اس موقعہ پر بلونت سنگھ ،ترسین کمار،سریندر سنگھ ودیگران بھی موجود تھے ۔