نیشنل کا نفرنس عوام کو مستحکم حکومت فراہم کرنے کیلئے تیار :دویندر رانا

جموں //نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر اور صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ پارٹی ریاستی عوام کو ایک مستحکم حکومت فراہم کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے ججر کوٹلی علا قہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ دونوں پارٹیوں کی مفاد پرست سیاست سے تنگ آکر عوام کے سامنے نیشنل کا نفرنس واحد متبادل کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں این سی ریاست میں تمام حلقوںمیں اپنے امید وار میدان میں اتارے گی ۔این سی سنیئر لیڈر نے کہاکہ اس سے قبل ریاست میں پارٹی کی حکومت نے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور ان کی سماجی و اقتصادی حالت بہتربنانے میں ایک اہم رول اد اکیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کا نفرنس ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کیلئے کی وعدہ بند ہے ۔اس موقعہ پر پی ڈی پی بلاک صدر ڈنسال اجیت کمار تھاپہ نے اپنے حامیوں کے ہمراہ نیشنل کا نفرنس میں شمولیت اختیار کرلی جن کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے دویندر سنگھ رانا نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے اسمبلی حلقہ میںاین سی اور زیادہ مضبوط ہو جائے گی ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے زمینی سطح پر کام کریں ۔پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں موتی رام ،پورن چند ،تارا چند ،بابو رام ،چنی چند ،شام لعل ،رام لعل ،گیان چند ،ودیگران شامل ہیں ۔