نیشنل کانفرنس کاسیکولراقدارکوفروغ دینے پرزور

جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی دفترجموں شیرکشمیربھون میں 26جنوری کی مناسبت سے تقریب کااہتمام کیاگیا جہاں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے ترنگا جھنڈالہرایا۔ اس موقعہ پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے دویندرسنگھ رانانے کہاکہ ملک کومضبوط کرنے کےلئے سیکولرتانے بانے اورسیکولراقدارکومضبوط کرنے اورانہیں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پارٹی لیڈران اوردیگرلوگوں کو26جنوری کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے سماج میں رواداری اورآپسی بھائی چارے کوتقویت دینے پرزوردیا۔اس موقعہ پر سابق وزرا سرجیت سنگھ سلاتھیہ، اجے سدھوترا، سابق ممبران قانو ن سازیہ اوردیگرسینئرلیڈران بشمول رتن لال گپتا ریاستی سیکریٹری ،شیخ بشیراحمد، برج موہن شرما، ڈاکٹرموہن لال بھگت،بملالتھرا،ریاستی سیکریٹری ،سورن لتا، حاجی محمدحسین حیدرکے علاوہ وجے لکشمی دتہ ،ایس گردیپ سنگھ ساسن ،ستنونت کورڈوگرہ، ایس ایس بنٹی، چوہدری ہارون، دھرم ویرسنگھ جموال ،چندرموہن شرما ،دلشاد ملک، ریتاگپتا، دلجیت شرما، عبدالغنی تیلی، پردیپ بالی، رشیدہ بیگم، روی ڈوگرہ، سنجے گپتا، وارث گل،افتخارچوہدری ،اشوک ڈوگرہ، سجادحیدرملک، ہرش وردھن سنگھ،اشتیاق احمد، دلباغ سنگھ، محمداسلم خان، سنیل گپتا، ایس گرنام سنگھ، دیوی دیال جوگی، تنویربابزادہ،پنکی خالصہ،ستونت کورودیگران بھی موجودتھے۔