نیشنل کانفرنس کارام بن حادثہ پر اظہارِ رنج

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے رام بن میں سڑک حادثات میں 6افراد کے لقمہ اجل بن جانے پر زبردست رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لقمہ اجل بنے افرادکے لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے دعا کی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ زخمی ہوئے افراد کو بہتر علاج و معالجہ یقینی بنائے اور لقمہ اجل بنے افراد کے پسمادگان کے حق میں ایکس گریشیاء ریلیف فراہم کی جائے۔ پارٹی کے ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے بھی اس دلدوز سڑک حادثے پرگہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔