نیشنل کانفرنس چھوڑنے کی قیاس آرائیاں

سرینگر//ان قیا س آرائیوں کے دوران کہ  جموں کے تاجر سے سیاستدان بنے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیوندرسنگھ رانا بھاجپا میں شامل ہوں گے، نے بدھ کوپارٹی صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدرعمر عبداللہ کے ساتھ ملاقات کی۔رانا جو نیشنل کانفرنس جموں کے صوبائی صدر ہے،نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ میڈیا کو بتائیں گے جب’’کچھ ہوگا‘‘۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اب بھی نیشنل کانفرنس کاحصہ ہیں،انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا ،’’جب کہ میں آپ سے بات کررہا ہوں،ہاں‘‘۔جموں کے نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ وہ پارٹی صدر فاروق عبداللہ اورنائب صدرعمر عبداللہ سے  ان کی گپکاررہائش گاہ پرملاقی ہوئے۔انہوں نے کہا،’’میں یہاں تعزیت پرسی کیلئے آیاتھا اورڈاکٹر فاروق اورعمر عبداللہ سے ملناہمیشہ خوشی کاباعث ہوتا ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے یہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ،کہ رانا جومرکزی وزیر مملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ کے برادر ہیں،نیشنل کانفرنس کوخیرآباد کہہ کربھاجپا میں شامل ہورہے ہیں۔رانا نے تاہم ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کہ وہ انہیں بتائیں گے ،’’اگر ایساکچھ ہوگا‘‘۔