’نیشنل کانفرنس واحد متبادل ‘

جموں //جموں شہر کے مختلف علا قوں سے پی ڈی پی ،بھاجپا اور کانگریس کے متعدد کارکنوں نے نیشنل کا نفرنس میں شمولیت اختیار کر لی ۔پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے استقبال کیلئے پارٹی کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا کی قیادت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دیگر سنیئر لیڈران نے بھی شر کت کی ۔کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کر تے ہوئے نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر نے کہاکہ این سی ان کارکنوں کیلئے واحد متبادل ہے جو ریاست جموں وکشمیر کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کے علا وہ امن و مان کی صورتحال بر قرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کارکنوں کی طرف سے این سی میں شمولیت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی ،بھاجپا اور کانگریس کی عوام کش پالیسیوں سے اب عوام پوری طرح سے واقف ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ریاست کے تینوں خطوں میں کارکن ان مفاد پرست سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر این سی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کارکنوں کی شمولیت سے پارٹی اور بھی مضبوط ہو گی ۔انہوں نے این سی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کر نے کیلئے مستعدی سے کام کریں ۔جن کارکنوں نے نیشنل کا نفرنس میں شمولیت اختیار کی ان میں سعید محمد ،راکیش گپتا ،جاوید خان ،محمد یاسین ،کمل کمار ،محمد شعیب چوہدری ،تیجندر سنگھ ،رانجیت کمار ،سورن سنگھ ،بھو پیندر کمار ،سرجیت سنگھ ،دیپ چند ،اشوک کمار ،تلک راج ودیگران شامل ہیں ۔