نیشنل کانفرنس میں تنظیمی تقرریاں

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ کئی لیڈروں کی مختلف عہدوں پر تقرریوں کو منظوری دی ہے۔موصولہ بیان کے مطابق محمد سلیم آخون کو وسطی زون جبکہ جہانگیر یعقوب وانی کو شمالی زون کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عرفان گلزار کو نائب صدرضلع اننت ناگ، ڈاکٹر عبدالحمید راتھر کو نائب صدر ضلع بانڈی پورہ، ایڈوکیٹ منیر احمد کو نائب صدر ضلع بارہمولہ، اشتیاق احمد گنائی نائب صدر ضلع کولگام، محمد اشرف لون کو نائب صدر ضلع بڈگام جبکہ اعجاز احمد میر کو جوائنٹ سکریٹری ضلع شوپیان مقرر کیاگیا۔ پارٹی صدرِ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال ،صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ترجمان عمران نبی ڈار اور صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر نے مذکورہ نوجوان لیڈران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ خدمت خلق کے ساتھ ساتھ پارٹی کی مضبوطی کیلئے تن دہی سے کام کریں گے۔ 
 
 
 

یوتھ نیشنل کانفرنس کی صوبائی کمیٹی تشکیل

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کی یوتھ ونگ کشمیر کی صوبائی کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔بیان کے مطابق سلمان علی ساگر، یونس مبارک گل، محمد عرفان زہگیر، عابد مجید وانی، ناصر احمد گنائی، عمران پنڈت، مشرف پیرزادہ، شاہد کتاب، تنویر احمد بٹ، قیصر احمد گنائی، زاہد مغل، طاہر زمان شاہ، جاوید احمد خان اور محمد سلیم پرے یوتھ نیشنل کانفرنس کی صوبائی کمیٹی کے ممبران نامزد کئے گئے۔ ڈاکٹر فاروق نے یوتھ کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کی مضبوطی اور یوتھ ونگ کو مزید متحرک کرنے کیلئے تن دہی سے کام کریں گے۔