نیشنل کانفرنس مجلس عاملہ کا خصوصی اجلاس جاری

 سرینگر//نیشنل کانفرنس کی مجلس عاملہ کا ایک غیر معمولی دو روزہ اجلاس نوائے صبح کمپلیکس میں پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس کی کارروائی کل یعنی منگل کو بھی جاری رہے گی۔ اجلاس میں پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کے علاوہ ریاست کے تینوں خطوں سے تعلق رکھنے والے مجلس عاملہ کے ممبران کے علاوہ خصوصی طور مدعو کئے گئے مندوبین نے بھی شرکت کی۔شرکاء نے ریاست کی مجموعی صورتحال ، جن میں 35اے کیخلاف ہورہی سازشوں، جی ایس ٹی کے اطلاق سے ہوئے نقصان، عام لوگوں کے بنیادی مسائل و مشکلات، سابق پی ڈی پی بھاجپا حکومت کی ناکامیاں، امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال، ہلاکتوں، پنچایتی و بلدیاتی انتخابات سے دوری، تنظیمی امور اور پارٹی سرگرمیاںشامل ہیں، کے بارے میں اجلاس کو جانکاری دی۔