نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ فاروق عبداللہ، جو اس وقت شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈٰیکل سائنسز صورہ سری نگر میں داخل ہیں، کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آیا ہے۔
موصوف کا 30 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آٰیا تھا جس کے چند روز بعد انہیں 3 اپریل کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں بہتر نگہداشت کے لئے داخل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے پہلی بار کورونا مثبت آنے کی اطلاع ان کے فرزند اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے آفئشل ٹویٹر ہینڈل پر دی تھی۔
پچاسی سالہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے رواں ماہ کی 2 تاریخ کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین لگوائی تھی۔