نیشنل کانفرنس تینوں خطوں کی یکساں ترقی کی ضامن: آغا سید محمود ، آغا سید روح اللہ

 سرینگر // نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ ریاستوں کے تینوں خطوں کے لئے یکساں ترقی اور ریاست کی وحدت قائم ودائم رکھنے کیلئے عظیم مالی اور جانی قربانیاں دیتی آئی ہے اور ہمیشہ ریاست کے لوگوں کے اتحاد و اتفاق کے لئے مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی قیادت میں عظیم روایات قائم کی ۔ جس پر آج بھی نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت گامزن ہے ۔ ان باتوں کا اظہار پارٹی کے سینئر لیڈران آغا سید محمود الصفویٰ المصویٰ ( ایم ایل سی ) اور آغا سید روح اللہ ترجمان اعلیٰ اور ایم ایل اے بڈگام نے چناوئی ریلیوں کے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا اہل کشمیر نے ہمشہ فرقہ پرستی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور فرقہ پرست طاقتوں کو کبھی بھی سر نکالنے کی اجازت نہیں دی جو ریاست کی سالمیت ، وحد ت ، انفرادیت کے خاتمہ کے پیچھے پڑے ہیں ۔ یہ طاقتیں برابر کذشتہ 70سال سے ریاست میں اپنے پاؤں جمانے کی سر توڑ کوشش کرتے رہے لیکن بد قسمتی سے مرحو م مفتی محمدسعید ان طاقتوں کو ( آر ایس ایس، بجرنگ دھل ، شیو سینا، راشتھریا سیوک سنگ، ہندو مہاسبھا، پریجا پرشیک)جیسے مسلمان کش اور کشمیر دشمن عناصروں کو اپنی حکومت کا ساجھیدار بنا کر ریاست میں فرقہ پرستی کی بنیاد ڈالی اور اب اس کی صاحب زادی مرحوم والدکے نقش قدم پر چل کر فرقہ پرستوں کے دن رات تعریفیں کرتی رہتی ہے اور فرقہ پرست طاقتوں کو مسلمان ریاست کو تہہ تیغ کرنے کی کھلی چھوٹ دی ہے ۔