نیشنل کانفرنس بانڈی پورہ کا پارٹی ہیڈکواٹر پراجلاس

سرینگر//نیشنل کانفرنس ضلع بانڈی پورہ میںانچاج حلقہ انتخابات کا ایک غیر معمولی اجلاس پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کی جبکہ اجلاس میں صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور شمالی کشمیر کے زون صدر و رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون بھی موجود تھے۔ اجلاس میں جموںوکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، مسلسل لاک ڈائون سے پیدا شدہ حالات کے علاوہ اقتصادی بدحالی ،تنظیمی اموارات اور پارٹی سرگرمیوں کے بارے میں تبالہ خیالات کیا گیا۔ شرکاء نے اپنے اپنے حلقہ انتخابات کے لوگوں کے مسائل و مشکلات اور اقتصادی بدحالی سے اجلاس کو آگاہی دی۔ عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈران پر زور دیا کہ وہ ضلع بانڈی پورہ میں تنظیم کی مضبوطی کیلئے کام کریں اور زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مسائل و مشکلات ہر سطح پر اُجاگر کریں اور اُن کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ اس کے علاوہ انہوںنے ممبرشپ مہم میں سرعت لانے پر بھی زور دیا۔ دریں اثناء پارٹی کے زون اور ضلع صدور کا ایک اجلاس عمر عبداللہ کی صدارت میں اُن کی رہائش گاہ واقع گپکار روڑ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سکریٹری علی محمد ساگردیگر کئی لیڈران موجود تھے۔