سرینگر/جموں کشمیر نیشنل کانفرنس نے جمعرات کو کہا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وفد سے سرینگر میں نہیں ملے گی۔
پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے فیصلہ کیا ہے کہ کمیشن وفد سے میٹنگ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے پہلے ہی لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کو لیکر اپنے مؤقف کی وضاحت کر رکھی ہے۔ پارٹی کا مطالبہ ہے کہ ریاست کے اندردونوں انتخابات کو ایک ساتھ منعقد کرایا جائے اور یہ بات پارٹی نے پہلے ہی کمیشن کے سامنے رکھی ہے۔