نیشنل سنو شو چیمپئن شپ | تمغوں اورٹی شرٹس کی نقاب کشائی

سری نگر//ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے کل آئندہ قومی سنو چمپئن شپ کے لئے تمغوں ،اَپنی مرضی کے مطابق ٹی شرٹس اور کیپس کی نقاب کشائی کی جو گلمرگ کشمیر میں 18 سے 21؍ مارچ تک منعقد ہونے جار ہی ہے۔سنو شو فیڈریشن آف اِنڈیا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اِس چمپئن شپ میں 14 ریاستوں اور یوٹیوںکے زائد اَز 100 ایتھلیٹس مرد اور خواتین حصہ لیں گے ۔ ناظم سیاحت  نے چمپئن شپ کے تمغوں اور دیگر سوینئرس کی نقاب کشائی کی۔ڈاکٹر جی این اِیتو نے تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سنو شو کا کھیل پورے ہندوستان میں مقبول ہو رہا ہے اور قومی مقابلے میں ملک کے تقریباً ہر حصے سے شرکت دیکھنے کو ملے گی ۔ اُنہوں نے شرکأ اور منتظمین کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اِس موقعہ پر محکمہ کے سینئر اَفسران ، صدر سکی ماونٹین نیرنگ ایسو سی ایشن آف اِنڈیا رئوف ترنبواور دیگر متعلقین موجود تھے۔