جموں//سینٹرہال اسمبلی کمپلیکس جموں میں منعقدہ نیشنل ای۔ وِدھان اپلی کیشن ( NeVa) پردو روزہ ورکشاپ آج اِختتام کو پہنچا۔اس ورکشاپ کا اِنعقاد جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ لیجسلیچرس نے پارلیمانی امور کی وزارت سے وابستہ NeVa کی ٹیم کی سرپرستی میں کیا تھا۔اِس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد دونوں ایوانوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنا تھا۔اس موقعہ پر ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ بھی موجود تھے۔ورکشاپ کے پہلے سیشن میں NeVa ٹیم نے ڈیٹا اَنٹری سے متعلق تربیتی سیشن کا اِنعقاد کیا۔اس دوران ملازمین اور متعلقین کو ایوانوں کی کارروائی کی عمل آوری کے بارے میں ضروری جانکاری فراہم کی گئی۔ورکشاپ کے دُوران دونوں ایوانوں کے 130 افسروں اور اہلکارروں کو ضروری تربیت فراہم کی گئی ۔پارلیمانی امور کی مرکزی وزارت کے سیکرٹری ایس این ترپاٹھی بھی اِختتام تقریب میں موجود تھے۔اُنہوں نے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی اپلی کیشنوں سے کئی طرح کی اطلاعات انتظام یقینی بنایا جاتا ہے۔پارلیمانی امور کی مرکزی وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری ستیہ پرکاش نے بھی مذکورہ ورکشاپ کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر نے پارلیمانی امور کی مرکزی وزارت کے سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کو مومنٹوز پیش کئے جبکہ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے افراد کو اَسناد دی گئیں۔ورکشا پ میں قانون کونسل کے سیکرٹری مظفر احمد وانی ،اسمبلی کے سیکرٹری اچھل سیٹھی اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کے کئی عہدہ داروں نے شرکت کی۔
نیشنل ای۔ وِدھان اپلی کیشن پر دو روزہ ورکشاپ اِختتام پذیر
