نیشنل اکیڈمی کا منفرد ایکٹنگ ورکشاپ اختتام پذیر

جموں //نٹرنگ تھیٹر سٹڈیو جموں میں دس روزہ خصوصی ایکٹنگ ورکشاپ ’’ صیح تربیت کی ضرورت‘‘  اختتام پذیر ہوا،جو اس سلسلہ میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ،نئی دہلی کی جانب سے دوسرا ورکشاپ ہے، تاکہ ریاست کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو تربیت کے لئے پلیٹ فارم مہیا کیا جا ئے۔ورکشاپ میں شرکا کو تھیٹر میں حالیہ طریقہ کار کو متعارف کیا گیا۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد کلا کاروں کو عملی تربیت فراہم کرنا تھا ، تاکہ وہ تازہ ترین صورت حال سے واقف ہو جائیں۔ورکشاپ کے علاوہ نیشنل اکیڈمی نے خواہش مند کلاکاروں کو صیح سمت میں کام کرنے کے لئے ایک موقعہ فراہم کیا گیا۔ورکشاپ میںدہلی میں مقیم ایکٹر اور ایکٹر ٹرینر وکرم شرما ، جو کہ فلم انسٹیچوٹ ،نیو یارک کے ایک سابقہ طلاب ہیں،نے ایکٹنگ سے متعلق جانکاری دی اور نیو یارک میں کام کرنے کا تجربہ بانٹا۔اسکے علاوہ وہ نیشنل سکول آف ڈرامہ ،نئی دہلی کے باقاعدہ ویزٹنگ فیکلٹی بھی ہیں۔وہ متعدد آرگنائزیشنوں اور تھیٹر گروپوںکے لئے ورکشاپ او رسیمنار بھی منعقد کرتے ہیں۔10  روزہ ورکشاپ میںشرکا نے کافی کچھ سیکھا ،منفرس ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میںرشو شرما ،کلدیپ انگرال، آرتی دیوی، ابھینو شرما ، کرن پریت کور، میناکشی بھگت، موہت شرما ، ادت ساگر، سمت رینہ، شوم سنگھ ،منوج کمار للوترہ، اجے کمار للوترہ، افتخار مغل، سوشانت سنگھ چاڑک، آکاش واڈوھن اور عادل خان بھی شامل تھے۔