جموں//نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا نے اپنا 52 واں یوم تاسیس منایا۔اس موقع پر جے کے پی سی سی کے ورکنگ پریذیڈنٹ رمن بھلا، جے کے پی سی سی کے ترجمان رویندر شرما، جنرل سکریٹری یوگیش ساہنی، اور وید مہاجن (سابق ایم ایل سی) مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔پروگرام کا آغاز جموں و کشمیر کانگریس کے کارگزار صدر رمن بھلا کے ہاتھوں ایس ایچ او کے ہمراہ پرچم کشائی سے ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رمن بھلا نے این ایس یو آئی کی تاریخ پر روشنی ڈالی، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوری طلبہ یونین ہے اور اس کی تشکیل ہندوستان کی آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کیرالہ کی طلبہ یونین اور مغربی بنگال چھتر پریشد کو ملا کر 9 اپریل 1971 کو NSUI کی بنیاد رکھی تھی۔
نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا نے اپنا 52 واں یوم تاسیس منایا
