نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی چناوی تیاریاں

جموں//نیشلسٹ کانگریس پارٹی NCPنے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان چناﺅ میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلہ مٰں پارٹی کارکنان کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت سابق وزیر ٹھاکر رندھیر سنگھ نے کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے لئے دو الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو کہ پارٹی امیدواروں کے نام طے کریں گی۔ بتایا گیا کہ سٹیٹ ایگزیکٹو نے نوجوانوں ، خواتین اور پسماندہ و شیڈیولڈ کاسٹ طبقہ کے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی جو کورپشن اور خاندانی راج کے مخالف ہوں گے۔ بلبیر سنگھ جموال کو ریاستی یونٹ کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جب کہ رندھیر سنگھ کی صدارت میں ایک 25رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں کرشن کمار ڈیگرہ، عبدل اکبر علی، جی ایم پال، علی چشتی، سیف اللہ خان، جاوید الرحمان، ڈاکٹر لیاقت علی ماگرے، ستپال شرما، ڈاکٹر پی ڈی شاستری، راج سنگھ جموال، سندیپ منہاس، ادت بڑھو، کرور سنگھ، کے ایس بلوریہ، امر سنگھ، آر ایس بلوریہ، بنسی لال سوڈھی، دیوراج، ابھیمنو پرتاپ سنگھ، آڑ سی بالی، رتن چند، دیوان چند باسل، کلدیپ سنگھ جرال،ماسٹر کرشن لال ترہٹ، بھارت کمار اور امریندر کور نیز سکینہ خان شامل ہے۔